ؓجیکب آباد ، جیکب آباد پولیس کاروائی ،نقدی اور موبائل فون گمشدگی کا نزلہ عملے پرگرادیا گیا ،افسران بری 2سپاہی معطل

پیر 29 ستمبر 2025 19:55

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء) جیکب آباد پولیس کاروائی میں نقدی اور موبائل فون گمشدگی کا نزلہ ماتحت عملے پرگرادیا گیا افسران بری دو سپاہیوں کو بی کمپنی کراچی کلوز کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی ڈی سی روڈ پر پرائیوٹ بیٹھکوں میں ڈی ایس پی سٹی ،ایس ایچ او سٹی اور ٹاور چوکی انچارج کی سربراہی میں پولیس نے چھاپے مارکر متعدد افراد کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے نقدیاور موبائل فون تحویل میں لے لئے تھے بعد میں گرفتار افراد کو آزاد کیا گیا لیکن نقدی اور موبائل فون غائب کردئے گئے جس پر متاثر ین نے شدید احتجاج کیا معاملے کی تحقیقات بھی کرائی گئی ،اور آخر کار نزلہ ماتحت اہلکاروں پر گرا کر افسران کو بچا لیا گیا سٹی تھانے کے دو سپاہیوں الطاف چانڈیو اور محرم لاشاری کو معطل کرکے بی کمپنی پولیس ہیڈ کوارٹر سائوتھ زون کراچی جمع کرادیا گیا ہے لیکن اسکے باوجود متاثرین کو نقدی ملی ہے نہ موبائل فون اس سلسلے میں ایس ایس پی جیکب آباد کلیم ملک سے رابطے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا