حلف کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، آسیہ اسحاق

پیر 29 ستمبر 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے حلف کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں انہوں نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ آئین پاکستان کے تھرڈ شیڈول میں اراکین پارلیمان کے حلف کا تفصیل سے ذکر موجودہے، ایوان میں جو اراکین اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور افواج پاکستان کے خلاف اور فتنہ الخوارج کی حمایت میں بات اورنعرے بازی کر رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ پاکستان کے دشمنوں کے ساتھی ہیں،اس ایوان میں پاکستان کے دشمنوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہو نی چاہیے۔