۹نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ضروری ہے، جعفر مندوخیل

پیر 29 ستمبر 2025 20:45

ا*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ضروری ہے تاکہ وہ تیزی سے بدلتی ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے قابل بن سکیں۔ میڈیا لٹریسی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے واقفیت ایک دوسرے سے لازم و ملزوم تصورات ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں انڈیویجول لینڈز کی جانب سے ابھرتے ہوئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، جدید مہارتیں سکھانے اور کیریئر کے انتخاب کے حوالے سے ان کو فکری رہنمائی کے مواقعوں تک رسائی حاصل کرنے کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاوس کوئٹہ میں انڈیویجول لینڈز کے پروگرام مینیجر سیف اللہ کھوسو کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. زہر اہتمام "گورنرز یوتھ پروگرام" کی افتتاحی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام معاشی و معاشرتی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت و شمولیت کو پالیسی سازی کا لازمی حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہی.

ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ معذور افراد اور ٹرانسجینڈرز بھی ہمارے سماج کا حصہ ہیں. ان کو بنیادی سہولیات اور ضروری مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہی. جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب ایک معذور شخص بھی لاکھوں لوگوں کی مدد اور خدمت کر سکتا ہی. وفد نے گورنر بلوچستان اپنے درپیش مشکلات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ان کے مسائل کو غور سے سے سنا اور کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی