پی ٹی آئی کے دیرینہ بزرگ سر گرم کارکن امیر عمر خان آف موچھ پشاور سے واپسی پر روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق

منگل 30 ستمبر 2025 13:33

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)پی ٹی آئی کے دیرینہ بزرگ سر گرم کارکن امیر عمر خان آف موچھ پشاور سے واپسی پر روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے، جبکہ اسکا ساتھی علی رضا شدید زخمی ہو گیا، وہ ہنڈا 125 پر پشاور سے واپس ا رہے تھے کہ لاچی کے نزدیک روڈ اسٹیڈنٹ میں امیر عمرخان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی علی رضا شدید زخمی ہو گیا جسکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا امیر عمرخان کی نمازہ جنازہ موچھ میں ادا کی گئی بعد ازاں انکو اپنے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔