چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت ای کچہری کا انعقاد

منگل 30 ستمبر 2025 13:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)ہیڈ کوارٹر میں منگل کو ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ای کچہری صبح 11 بجے فیس بک پیج کے ذریعے منعقد ہوئی جس میں صارفین نے براہِ راست اپنی شکایات اور مسائل پیش کئے ۔ترجمان لیسکو کے مطابق ای کچہری کی صدارت چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کی۔

لیسکو کے صارفین نے ای کچہری میں آن لائن شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے اور بروقت ازالہ پر چیف ایگزیکٹو لیسکو کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شکایات کے بروقت اور شفاف حل کے لئے زوم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تاکہ متعلقہ افسران کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے۔اس ای کچہری میں رائے محمد اصغر(ڈی جی ایملیمنٹیشن)، اعجاز بھٹی(آپریشن ڈائریکٹر)، عباس علی(کسٹمر سروسز ڈائریکٹر)، فاروق عمر(چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ)،ندیم ملک(چیف انجینئر او اینڈ ایم)، فیصل زکریا(چیف انجینئر پی اینڈ ڈی)، معصومہ عادل(ڈی جی ایڈمن)، نعمان غفور (مینیجر کمپلینٹس)، محمد شفیق(ڈپٹی مینیجرایچ آر) رابعہ قادر(ترجمان لیسکو) اس کے علاوہ تمام سرکلز کے ایس ایز اور ایکسیئنز نے آن لائن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیف ایگزیکٹو لیسکو نے صارفین کے مسائل کو توجہ سے سنا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :