کوئٹہ دھماکہ قابل مذمت، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے ،و زیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی

منگل 30 ستمبر 2025 14:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) و زیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی نے کو ئٹہ کے علا قے پشین سٹاپ کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے،عوام اور سکیورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا،واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر ردعمل دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو پرامن اور محفوظ بنانے کے عزم پر کاربند ہیں۔انہوں نے شہداکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔\932