ساہیوال ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 17 کمسن بچوں کو عدالت کے حکم پر والدین کے حوالے کر دیا

منگل 30 ستمبر 2025 14:33

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ماں باپ کی شفقت سے محروم اور عدم توجہی کا شکار 17 کمسن بچوں کو عدالت کے حکم پر والدین کے حوالے کر دیا۔چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر غیر رجسٹر این جی او احمد ویلفیئرفاونڈیشن چیچہ وطنی سے غیر قانونی رکھے گئے 18کمسن معصوم بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا تھا۔

ان میں سے 17 بچے بلوچستان کے بھی تھے۔ تحویل میں لئے گئے بچوں کے نام میجر ولد نواز علی 10 سال ، شاہ نور ولد داود 9 سال، اسرار ولد دِل خان 8 سال، عبدالروف ولد اللہ یار 11 سال،کمال ولد گل محمد 8 سال،امام چن ولد شکار خان 5 سال ،زین العابدین ولد شکار خان 6 سال ،محمد علی حمزہ ولد حمزہ 7 سال، ریاض ولد حیاتو 6 سال، رضوان ولد اللہ یار 8 سال، لیاقت ولد عظیم 6 سال، راحیل ولد عظیم 7 سال، محمد عمر ولد شاہ دِل 9 سال، محمد حسین ولد شاہ دِل 8 سال، عبدااللہ ولد مہربان 9 سال، فدا حسین ولد مہربان 5 سال اور فاروق ولد سدہ خان 6 سال شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسرچائلڈ پروٹیکشن بیورو ساہیوال محمد عدنان لقمان نے عدالت کے آرڈرز پر ان بچوں کو والدین کے حوالے کیا اور بچوں کے والدین کو تلقین کی کہ ان بچوں کی مکمل نگہداشت اور دیکھ بھال کریں۔\378