لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات فروش کو 20 سال قید آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

منگل 30 ستمبر 2025 15:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات فروش کو 20 سال قید آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ایڈیشنل سیشن جج شکیب عمران قمر نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم عاشق حسین کے خلاف تھانہ اچھرہ پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف سرکاری وکیل وقار عابد بھٹی نے 8 گواہ پیش کیے۔ پراسکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف 24 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم پر دوسرے صوبے سے منشیات سپلائی کرنے کا الزام ہے جبکہ ملزم کے وکیل نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو بری کرنے کی استدعا کی ۔ عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو بیس سال قید 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔