Live Updates

سرگودھا ڈویژن میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

منگل 30 ستمبر 2025 16:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سرگودھا چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا ہے کہ سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع اور 18 تحصیلوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کوٹ مومن کے مقام پر جس طرح مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ افراد کی مددکےلیے دن رات جدوجہد کی ہے،ان کی اس کوشش پر اُنہیں سلام پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق سرگودھاڈویژن کو حقیقی معنوں میں صاف بنانے کے لیے پہلے سے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں گے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور کمپنی کے ملازمین جسطرح سرگودھا ڈویژن کے تمام دیہی اور شہری علاقوں میں کوشاں ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں۔

چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ شہری بھی ذمہ دار ی کا ثبوت دیں اور بے جا گندگی پھیلانے سے اجتناب کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر دکاندار رات کے اوقات میں اپنی دکانوں کی صفائی کر کے جائیں تو شہریوں کو بھی سہولت رہے گی جبکہ کمپنی کے ملازمین کو شہر کو صاف رکھنے میں مدد ملے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات