گیپکو کا سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

منگل 30 ستمبر 2025 17:58

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (گیپکو)نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں1، 5 ، 12 اکتوبر کو رسول پور، نظام آباد، نیکا پورہ، گوپال پور، سرکلر روڈ، اسلام آباد فیڈرز اور 19اکتوبر کو رسول پور فیڈرز، 4 اکتوبر کو کوبے چک فیڈر اور 9،2 اکتوبر کو چٹی شیخاں، گوہد پور، ماچھی کھوکھر، ننگل، مغل پورہ، بونکن، کھمبرانوالا، تانرے زون، کپوروالی، بگھوال عوان فیڈرز اور 1, 4, 11, 18 و 25 اکتوبر کو بھاگووال، باجرہ گڑھی، نیو خاناں والی فیڈرز، اور 1اور 29 اکتوبر کو ملک شاہ ولی، بٹر فیڈرز سے صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک بجلی سپلائی معطل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :