ٹی ایم نوشہرہ نے مچھر مار سپرے مہم شروع کر دی

منگل 30 ستمبر 2025 19:05

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)ٹی ایم نوشہرہ نے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر کے مچھر مار سپرے مہم شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے نوشہرہ نے تحصیل کونسل نوشہرہ کے علاقوں نوشہرہ کلاں ،پہاڑی کٹی خیل ،امان گڑھ ،اضاخیل،حکیم آباد ،سمیت دیگر علاقوں میں ٹی ایم اے نوشہرہ کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے کر مچھر مار سپرے مہم شروع کر دیا ہے تاکہ تحصیل نوشہرہ کے عوام مہلک بیماروں اور خصوصا ڈینگی جیسی موذی مرض سے بچ سکے اس سپرے مہم کی نگرانی ٹی ایم او نوشہرہ سید اظہر علی شاہ خود کر رہے ہیں اس موقعہ پر ٹی ایم او نوشہرہ سید اظہر علی شاہ نے میڈیا کو سپرے مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سپرے مہم کی میں از خود نگرانی کر رہا ہوں تاکہ اس سپرے مہم سے تحصیل کونسل نوشہرہ کے تمام علاقوں کے عوام مستفید ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ یاد رہے کہ ٹی ایم اے نوشہرہ کے اہلکاروں کو گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ملی ہیں لیکن اس کے باوجود وہی اہلکار تحصیل کونسل نوشہرہ کے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور بغیر کسی خوف و لالچ کے اپنے تحصیل کونسل کے عوام کو مہلک اور خطرناک بیماریوں سے بچا کا سپرے مہم شروع کرکے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینے کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحصیل کونسل نوشہرہ کے عوام سے بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی اس سپرے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ٹی ایم اے نوشہرہ کی انتظامیہ کے ساتھ اپنی تعاون کو یقینی بنانا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے۔

متعلقہ عنوان :