وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب شفافیت کی جانب گامزن

نااہلی، کرپشن اور مافیا کی سہولت کاری کرنے پر 3افسران نوکریوں سے برخاست، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارشات 4 فوڈ گرین انسپکٹرز ،2فوڈ گرین سپروائزر کے تبادلے ،غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائیگی‘ ترجمان

منگل 30 ستمبر 2025 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب شفافیت کی جانب گامزن ہے۔ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کے مطابق نااہلی، کرپشن اور مافیا کی سہولت کاری کرنے پر 3افسران کو نوکریوں سے برخاست کردیا گیا،برخاست ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارشات بھی بھجوا دی گئیں،رحیم یار خان کے فوڈ گرین انسپکٹر پر سرکاری باردانہ میں خرد برد کا الزام ثابت ہونے پر 25لاکھ روپے کی ریکوری کا حکم بھی دے دیا گیا، علاوہ ازیں 4فوڈ گرین انسپکٹرز اور 2فوڈ گرین سپروائزر کے بھی تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے واضح کیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمے میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے سخت نگرانی اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :