ة دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں کسی صورت قوم کے حوصلے کو متزلزل نہیں کرسکتیں، بخت محمد کاکڑ

منگل 30 ستمبر 2025 19:55

Sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر کیے گئے دہشت گردی کی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔صوبائی وزیر بخت کاکڑ نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں کسی صورت قوم کے حوصلے کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کا بروقت اور موثر ردعمل قابل تحسین ہے جنہوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے ایک بڑے سانحے کو ناکام بنایا صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قوم دہشت گردی کیخلاف یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے ان کا کہنا تھا کہ پرامن بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں صوبائی وزیر صحت نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت کے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی اقدامات کیے گئے ہیں۔