ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی

منگل 30 ستمبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی فی کلو قیمت میں6 روپے71 پیسے کی کمی کر دی گئی۔منگل کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 79 روپے 14 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 4 سو 48 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی ہے ، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 6 روپے 70پیسے کمی کے بعد 207روپے 49پیسے مقرر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :