امریکا، دوہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت پر زہریلے انجیکشن کے ذریعے عملدرآمد کر دیا گیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 10:40

میامی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں دہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت پر زہریلے انجیکشن کے ذریعے عملدرآمد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایف پی نے فلوریڈا کے محکمہ کوریکشن کی ویب سائٹ کے حوالے سےبتایا کہ 64 سالہ وکٹر جونز نے 1990 میں میامی میں ایک کمپنی میں ملازمت حاصل کرنے کے چند دن بعد ہی اپنے آجر 67 سالہ جیکب نیسٹر اور 66 سالہ میٹلڈا نیسٹر کو سرقہ باالجبر کی واردات کے دوران چاقو کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔وکٹر جونز کو جیکسن ویل کے قریب واقع ایک ریاستی جیل میں پھانسی دی گئی ۔وکٹر جونز اس سال امریکا میں موت کی سزا پانے والے 34 ویں مجرم تھے۔