حماس ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو قبول کر لے گی، پوپ لیو کا اظہارِ امید

آئیے امید کریں کہ تشدد نہ ہو اور لوگوں کا احترام کیا جائے،یہ بہت ضروری ہے،بیان

بدھ 1 اکتوبر 2025 14:35

سان تیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)پوپ لیو نے امریکی صدر کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کی تعریف اور یہ امید ظاہر کی کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس اس کی حمایت کرے گا۔ایک بیان میں پوپ نے کہا، اس منصوبے میں بہت اہم عناصر شامل ہیں۔ مجھے امید ہے کہ حماس اسے مقررہ مدت کے اندر قبول کر لے گی۔حماس ان مذاکرات کا حصہ نہیں تھی جن کے نتیجے میں یہ تجویز سامنے آئی۔

اس میں گروپ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو حماس نے پہلے ہی مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے کہا ہے کہ وہ نیک نیتی سے منصوبے کا جائزہ لے کر جواب فراہم کرے گا۔پوپ لیو نے اپنی کاسٹیل گینڈولفو کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں بین الاقوامی امدادی فلوٹیلا پر بھی تبصرہ کیا جو غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے کوشاں ہے اور جس پر آئندہ گھنٹوں میں اسرائیل کے حملے کا خطرہ ہے۔اسرائیل نے غزہ پر مسلط کردہ بحری ناکہ بندی کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔پوپ نے کہاکہ ہر طرف سے لوگ کہہ رہے ہیں، آئیے امید کریں کہ تشدد نہ ہو اور لوگوں کا احترام کیا جائے۔یہ بہت ضروری ہے۔