حماس کے پاس غزہ منصوبے کو مسترد کرنے کا کوئی جواز نہیں رہ گیا، فرانس

حماس کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اپنے ہتھیار ڈالنے چاہییں،وزیرخارجہ

بدھ 1 اکتوبر 2025 14:35

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)فرانسیسی وزیرِ خارجہ ژاں نوئیل بارو نے کہا ہے کہ حماس کے پاس اب امریکی امن منصوبہ مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں رہ گئی۔ انھوں نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ حماس اب مکمل طور پر تنہا ہو چکی ہے۔ اسے حقیقت پسند ہونا ہو گا ،وہ ہار چکی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے اعلان اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حمایت کے ایک روز بعد بارو نے زور دے کر کہا کہ حماس کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اپنے ہتھیار ڈالنے چاہییں اور منظر سے ہٹ جانا چاہیے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ انھوں نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے فون پر بات کی ہے تاکہ دونوں فریقوں کو موقع سے فائدہ اٹھانے پر آمادہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا ظاہر ہے، اصل دبا حماس پر ڈالا جانا چاہیے تاکہ وہ امن منصوبہ قبول کرے اور اس پر عمل درآمد ہو سکے۔