فیصل آباد، سلیمانیہ کالونی میں مخالفین کے ہاتھوں زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) سلیمانیہ کالونی میں مخالفین کے ہاتھوں زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا، نواحی گائوں میں نامعلوم افراد نے ادھیڑ عمر شخص کو قتل کر دیا، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سلیمانیہ کالونی میں معمولی جھگڑے پر مخالفین نے چھریوں کے وار کر کے طلحہ ولد غلام فرید کو بری طرح زخمی کر دیا تھا، ایک ماہ تک ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد گزشتہ شب ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

جبکہ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 163 رب میں نامعلوم افراد نے 65سالہ افضل کو اغواء کر کے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار کر نعش خالی مکان میں پھینک دی۔ لواحقین افضل کو تلاش کرتے رہے۔ نعش سے تعفن اُٹھنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو بتایا تو پولیس نے آ کر دیکھا تو نعش پڑی تھی، جسکی شناخت افضل کے نام سے ہوئی، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔