علاقے میں جمالی خاندان کے لیے ابھی بھی دل میں محبت ہے ، میر عمر خان جمالی

بدھ 1 اکتوبر 2025 23:53

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) علاقے میں جمالی خاندان کے لیے ابھی بھی دل میں محبت ہے لوگ یہ ضرور کہتے ہیں جمالی خاندان نے دیا مہیں تو دکھایا بھی نہیں میر ظفر اللہ خان جمالی کے سیاسی جانشین میر عمر خان جمالی کی صحت یابی کے واپس روجھان جمالی آمد پر علاقائی عوام کی بڑی آمد اور ان کی بیمار پرسی کی لیکن یہ تو اسلام میں بھی حکم ہے کہ بیمار پرسی کر نا ثواب ہے لیکن جس طرح شدت پیار محبت سے بیمار پرسی کے لیے آئے وہ یہ محصوص ہوا کہ میر ظفر اللہ خان کے گھرانے اور ان کی اولاد سے محبت ہے نہ صرف جمالی اقوام بیمار پرسی پر آئے لیکن ہر قوم کے لوگ کھوسہ۔

(جاری ہے)

رند۔عمرانی گولہ۔لاشاری ابڑو۔ بگٹی۔ مری بادینی بروہی کے ساتھ ساتھ ہر قوم سے لوگ آیے یہاں تک کہ لوگوں نے میر عمر خان جمالی کے نام پر شاعری بھی لکھ کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کیا یہ ہے محبت کا اظہار اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جمالی خاند ان سے لوگ محبت کرتے ہیں اور یہی امید میر عمرخان سے ہے وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلیں اور خدمت کریں تاکہ عوام اور اس گھرانے میں یہ محبت کا رشتہ چلتا ہے