ہیڈ بلوکی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی

بدھ 1 اکتوبر 2025 19:30

پھولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء) دریائے راوی ہیڈ بلوکی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی ۔ دو روز قبل ہیڈ بلوکی کے مقام پر دریا میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے تھے مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کو زندہ نکال لیا تھا جس کی شناخت 28سالہ علی مرتضی کے نام سے ہوئی جوکہ چک17چھانگا مانگا کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی شناخت 18سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی جو کہ چاہ فتح والا کا رہائشی تھا ۔ ریسکیو نے سرچ آپریشن کے بعد دوسرے روز ڈیڈ باڈی کو ڈھونڈ لیا ۔