ةڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے آج یہاں گورنمنٹ اسپیشل بوائز ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے آج یہاں گورنمنٹ اسپیشل بوائز ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل سے ملاقات کی اور اساتذہ و دیگر اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز، لیبارٹری، لائبریری، اسپورٹس کمپلیکس اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے طلبا سے ملاقات اور ان سے بات چیت کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل اور دیگر غیر نصابی سرگرمیاں بھی بچوں کی شخصیت نکھارنے کے لیے لازمی ہیں۔ انہوں نے اسپورٹس کلب کا بھی دورہ کیا۔اسکول انتظامیہ کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل بالخصوص تجاوزات، پانی اور بجلی سے متعلق مشکلات کے فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ان ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے فوری طور پر کام شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گی