مجیب الرحمن قمبرانی نے آج ڈسٹرکٹ کونسل دفتر، فائر اسٹیشنز اور بیسک ہیلتھ یونٹس کا تفصیلی دورہ کیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ مجیب الرحمن قمبرانی کا فائر اسٹیشنز، بیسک ہیلتھ یونٹس اور ڈسٹرکٹ کونسل دفتر کا تفصیلی دورہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ، مجیب الرحمن قمبرانی نے آج ڈسٹرکٹ کونسل دفتر، فائر اسٹیشنز اور بیسک ہیلتھ یونٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔

ان دوروں کا مقصد اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی نشاندہی کرنا تھا۔ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے ڈسٹرکٹ کونسل دفتر کا معائنہ کرتے ہوئے عمارت کے موثر استعمال کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ 2023 میں ڈسٹرکٹ کونسل کے انضمام کے بعد ہماری کوشش ہے کہ اس ادارے کے تمام وسائل کو جدید تقاضوں کے مطابق استعمال میں لایا جائے، تاکہ عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے۔

(جاری ہے)

مزید برآں، ایڈمنسٹریٹر ایم سی کیو نے علمدار روڈ اور بلوچی اسٹریٹ پر قائم بیسک ہیلتھ یونٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور عملے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات شہریوں کا بنیادی حق ہیں۔ ایم سی کیو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ان یونٹس میں علاج معالجے کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور ہر شہری کو بروقت طبی امداد دستیاب ہو۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر نوشین بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے وژن کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو نئی جہت دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد اداروں کو صرف فعال بنانا نہیں بلکہ انہیں جدید تقاضوں کے مطابق استوار کر کے شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنا ہی