اسسٹنٹ کمشنر پٹن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 10:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پٹن سعد منیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور عملے کی حاضری چیک کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے اس دوران متعلقہ عملے کو خدمات کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔