نوشہرہ ورکاں, نوسر باز چکمہ دیکر سادہ لوح شہری کی بھاری رقم اے ٹی ایم سے نکال لے گیا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 11:10

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) نواحی گاؤں پھمہ سراء کا رہائشی محمد ادیب 1 لاکھ 90 ہزار روپے سے محروم ہوگیا محمد ادیب نیشنل بینک نوشہرہ ورکاں میں اے ٹی ایم کے ذریعے رقم نکلوانے گیا۔ اس دوران ایک نوسر باز نے چالاکی سے اس کا اے ٹی ایم کارڈ نکال لیا اور اسے باور کرایا کہ کارڈ مشین کے اندر پھنس گیا ہے۔

(جاری ہے)

بینک کا وقت ختم ہونے پر محمد ادیب واپس گاؤں چلا گیا لیکن اسی دوران ملزم نے اس کے اصلی کارڈ سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے نکلوا لیے۔

پولیس نے متاثرہ شہری کی شکایت پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں بھی اسی نوعیت کے فراڈ کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوسر باز نوشہرہ ورکاں میں مسلسل سرگرم ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اے ٹی ایمز پر سیکیورٹی اور نگرانی کے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :