قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد جمعہ کو دوبارہ ہوگا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد جمعہ کو دوبارہ ہوگا۔اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا ،جس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس آغاز پر ہی پیپلز پارٹی کے واک آئوٹ کے بعد سپیکر سردار ایاز صادق نے بغیر ایجنڈا نمٹائے جمعہ تک ملتوی کردیا تھا۔