جامعات میں صحافت کی ڈگری کا عنوان یکساں کرنے کا فیصلہ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 13:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) حکومت نے ملک بھر کی جامعات میں صحافت کی ڈگری کا عنوان ایک کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی نے جامعات کو ہدایت نامہ جاری کر دیا,مختلف جامعات میں صحافت کی تعلیم مختلف ڈگریوں کے عنوان سے دی جا رہی ہے،ڈگریوں کے مختلف عنوانات پبلک سروس کمیشن و دیگر جگہوں پر ابہام پیدا کررہے ہیں۔ ایچ ای سی کے مطابق جامعات ڈگری کا مرکزی نام رکھ کر مختلف سپیشلائزیشن آفر کر سکتے ہیں، یونیورسٹی میں صحافت کی ڈگری کا نام صرف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن سٹڈیزہوگا۔سرکاری اور پرائیویٹ جامعات نے ایچ ای سی ہدایات پر عملدرآمد شروع کر دیا،مختلف جامعات نے بورڈ آف سٹڈیز کے اجلاس طلب کر لیے۔

متعلقہ عنوان :