سرگودہا، دوران ڈکیتی تاجر کے قتل کے مجرم کو موت، 7سال قید بامشقت اور8لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 13:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل سیشن جج شاہ پور میاں شاہد جاوید نے تھانہ شاہ پور صدر میں درج مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے تاجر فاروق کو رابری کے دوران نا حق قتل کرنے پرمجرم الطاف کو سزائے موت،7سال قید بامشقت اور8لاکھ روپے جرمانہ کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

مقتول رات کو اپنی دوکان بند کرکے رقم لے کر گھر جا رہا تھا تو مجرم نے گن پوائنٹ پر رقم چھینی اور فائر کرکے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :