متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جائیدادوں کی خرید و فروخت میں اضافہ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 16:57

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جائیدادوں کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگیا۔پاکستانی سرمایہ کاروں کی دبئی کی جائیدادوں میں دلچسپی میں نمایاں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے ابتدائی 9 ماہ میں تقریبا 496 ارب درہم کے سودے ہوئے، پراپرٹی مارکیٹ کا حجم پاکستانی روپوں میں 38 کھرب روپے رہا،دبئی کے علاقے بزنس بے میں سب سے زیادہ 13 ارب درہم مالیت کے فلیٹ فروخت ہوئے، برج خلیفہ کے اطراف میں تقریبا 8 ارب درہم کے سودے ہوئے،جمیرا ولیج سرکل میں بھی تقریبا 8 ارب درہم کے 7185 نئے فلیٹ فروخت ہوئے۔

متعلقہ عنوان :