راولپنڈی ،بھتیجے کو قتل کرنے والے ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 اہلکار زخمی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 16:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)راولپنڈی میں اپنے بھتیجے کو قتل کرنے والے ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد پولیس کے ہمراہ ملزمان کی نشاندہی کے لیے گئے تھے، ملزمان گھر کی چھت پر چھپے تھے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان کی شناخت کے لیے آنے والے دونوں افراد جاں بحق ہوگئے اور اس دوران 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔زخمی ہونے والے اہلکاروں میں پولیس انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللہ شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔