جیکب آباد، مسلح افراد نے فیملی کے ساتھ جانیوالے موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 18:25

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء) جیکب آباد میں مسلح افراد نے فیملی کے ساتھ جانیوالے موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا،ڈگری کالج کے قریب رہزنی کی واردات کے خلاف متاثر کا ٹائر جلا کر احتجاج نعرے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود منجھو موڑ کے قریب ٹھل سے فیملی کے ہمراہ جیکب آباد آنے والے موٹر سائیکل سوار نوید وگن کو مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ لیامسلح افراد نوید وگن سے سی ڈی موٹر سائیکل 2022،دو موبائل فون اور 30ہزا ر نقدی چھین کر فرار ہو گئے جبکہ بوائز ڈگری کالج کے قریب مسلح افراد ریاض علی ابڑوسے نئی سی ڈی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے واقع کے خلاف متاثر نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلا ک کردیا اور ٹائر جلا کر شدید نعریبازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈاکو شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں اور لوٹمار کرکے آسانی سے فرار ہو جاتے ہیں پولیس نہ عوام کا تحفظ کررہی ہے نہ ہی ملزمان کو گرفتار کرپاتی ہے جو قابل مذمت ہے پولیس اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہے آئی جی سندھ پولیس نوٹس لیں اور مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔