راولپنڈی،چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار

مسروقہ رقم 14 ہزار 900 روپے اور 2 موبائل فون برآمد

جمعرات 2 اکتوبر 2025 18:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)کینٹ پولیس نے چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتارکرکے مسروقہ رقم 14 ہزار 900 روپے اور 2 موبائل فون برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،مسروقہ رقم 14 ہزار 900 روپے اور 2 موبائل فون برآمدہوئے۔ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ زیر حراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔