یونیورسٹی آف شانگلہ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹریننگ سیشن کا انعقاد

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:52

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء)یونیورسٹی آف شانگلہ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹریننگ سیشن کا انعقاد،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی ہدایات کی تعمیل میں یونیورسٹی آف شانگلہ میں پروفیسر ڈاکٹر سردار خان وائس چانسلر، یونیورسٹی آف شانگلہ کی سرپرستی میں ریسکیو 1122 شانگلہ کے تعاون سے ایک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا۔

اس سیشن کا مقصد آفات سے پیدا ہونے والے سنگین مسائل اور انسانی زندگی پر ان کے اثرات کو اجاگر کرنا تھا، جس میں آگاہی، تیاری، تحقیق اور اجتماعی عمل کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ ایک پائیدار اور مضبوط مستقبل کی تشکیل کی جا سکے۔نمایاں شرکاء میں انجینئر ملک شیر دل خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو شانگلہ، پروفیسر ڈاکٹرطاہرعلی ،ضیاء الحق ریسکیو 1122 شانگلہ اور رسول خان شریف میڈیا و ٹریننگ انچارج، ریسکیو 1122 شانگلہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

انجینئر ملک شیر دل خان نے فیکلٹی اور طلبہ کو آفات سے بچاؤ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکمتِ عملیوں کے بارے میں آگاہ کیا، جبکہ رسول خان شریف نے ریسکیو 1122 کے معاشرے میں کردار پر تفصیلی خطاب کیا اور طبی ہنگامی صورتحال، فائر سیفٹی اور ڈیزاسٹر ریسپانس پر خصوصی تربیتی سیشنز بھی کروائے۔معزز وائس چانسلر، یونیورسٹی آف شانگلہ نے ریسکیو 1122 شانگلہ، فیکلٹی، طلبہ، شعبہ زوالوجی اور انتظامی عملے کی کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت یہ تقریب کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

متعلقہ عنوان :