ڈیرہ مراد جمالی سمیت مختلف علاقوں میں 4افراد سے موٹرسائیکل،نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے

جمعرات 2 اکتوبر 2025 19:14

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) ڈیرہ مراد جمالی نوتال چھتر اور بھاگ مختلف واقعات چار موٹر سائیکل چھین لئے گئے پولیس تھانہ چھتر کی حدود ڈاکووں نے گن پوائنٹ پررفیق کھوسو سے موٹر سائیکل نقدیاور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے نوتال پولیس تھانہ کی حدود قومی شاہراہ پر محمد صدیق سے موٹر سائیکل نقدی اورموبائل فون چھین لی گئی ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود واجہ پل کے مقام پرمسلح افراد نے گن پوائنٹ پر عظیم مری سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس تھانہ بھاگ کی حدود غریبآاباد میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر یار محمد سومرو سے موٹر سائیکل موبائل فون نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔