Live Updates

ڈویژن سپورٹس فیسٹیول 2025کے سلسلے میں یونیورسٹی آف لورالائی میں مختلف کھیلوں کا انعقاد

جمعرات 2 اکتوبر 2025 19:14

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)ڈویژن سپورٹس فیسٹیول 2025کے سلسلے میں یونیورسٹی آف لورالائی میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹ ،بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس کے ٹورنامنٹ کی گئی جس میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے ٹیموں نے حصہ لیا ٹیبل ٹینس کے ٹورنامنٹ میں ضلع موسی خیل ،ضلع دکی اور ضلع لورالائی کے ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظہرہ کیا جس پر پہلی پوزشن لورالائی کے کھلاڑیوں نے جن میں صابر خان اور عمرخان نے جیت لیا دوسری پوزشن ضلع دکی کے عبداللہ واکرام اللہ اور تیسری پوزیشن ضلع موسی خیل کے نقیب اللہ اور فیصل خان حاصل کی اور اسی طرح بیڈ منٹن کے ٹورنامنٹ میں بھی لورالائی دکی موسی خیل کے ٹیموں نے حصہ لیا جس پر پہلی پوزشن لورالائی کے ٹیم دوسری پوزشن دکی کے ٹیم اور تیسری پوزیشن موسی خیل کے ٹیم نے لیا اسی طرح تیسرا اور آخری میچ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں پہلا میچ لورالائی کرکٹ کلب بمقابلہ بارکھان کرکٹ کلب کے درمیان شاندار میچ 10،10ور کھیلا گیا جو کی لورالائی کرکٹ کلب نے 105رنز سے جیت لیا جبکہ دوسرا میچ دکی کرکٹ کلب بمقابلہ موسی خیل کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جو کہ یہ میچ دکی کرکٹ کلب نے موسی خیل کرکٹ کلب کو 100رنز کے مقابلہ سے 105رنز سے جیت لیا اور اسی طرح فائنل کرکٹ میچ لورالائی کرکٹ کلب بمقابلہ دکی کرکٹ کلب درمیان ایک شاندار اور خوبصورت میچ کھیلا گیا ان تمام میچوں کے مہمان خصوصی یونیورسٹی آف لورالائی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عادل زمان کاسی اور رجسٹرار خالد خان تھے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس لورالائی ڈویژن نصیب اللہ خان کاکڑ، اسسٹنٹ ڈاہریکٹر محب اللہ خان کاکڑ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لورالائی ظہیر بلوچ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بارکھان امیرجان کیھتران،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دکی ناصر پائیزئی،دسٹرکٹ سپورٹس آفیسر موسی خیل جمالدین موسی خیل موجود تھے ان تمام میچوں کے آخر میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عادل زمان بازئی اور رجسٹرار خالد خان نے تمام کھیلوں کے رنر ونر کھلاڑیوں میں ٹرافی اور مہمانوں میں سوئینر وانعامات تقسیم کیے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات