وزیراعلیٰ پنجاب کے سمارٹ سٹی ویڑن کی تحت واسا پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کی جانب گامزن

جمعرات 2 اکتوبر 2025 19:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سمارٹ سٹی ویڑن کی تحت واسا پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کی جانب گامزن ہے،واٹر آپریٹر پارٹنرشپ پروگرام کے تحت پنجاب کے واساز میں جدید آئی ٹی اصلاحات نافذ کی جائیں گی،ابتدائی مرحلے میں واسا لاہور اور واسا مری، اوکاڑہ، ساہیوال اور حافظ آباد کے مابین مفاہمتی یادداشت کی تقریب کاانعقاد کیا گیا،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت خصوصی تقریب میں ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید،ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ ولید بیگ اور متعلقہ اضلاع کے ایم ڈیز شریک تھے،ڈائریکٹر مدثر جاوید نے شرکائ کو مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،فنانس، ریونیو، کال سنٹر، کمپلینٹ مینجمنٹ، فنانشل مینجمنٹ سسٹم، وہیکل ٹریکنگ، لائیو کیمرہ مانیٹرنگ اور واٹر میٹر سسٹم کو مربوط کیا جائے گا، واساز کے جی آئی ایس انفراسٹرکچر، ایس ڈی جیز کے اہداف اور رئیل ٹائم بنکنگ سسٹم کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کیا جائے،اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ تمام واساز میں آئندہ بارشوں سے قبل ڈیجیٹل رین گیجز اور رین ڈیش بورڈز سنٹرلائزڈ لیول پر فعال کیے جائیں،ڈسپوزل اسٹیشنز، ٹیوب ویلز انڈرپاسز اور اہم سورنگ پوائنٹس کو سکاڈا سسٹم پر منتقل کیا جائے،مزید برآں 1334 شکایات سسٹم کو صوبہ بھر کے واساز کے لیے سنٹرلائزڈ کیا جائے گا۔