پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 7 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 21:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 2 سے 7 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارشوں، آندھی اور گرج چمک کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند سمیت دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کے نظام کی صفائی، عوامی آگاہی، ایمرجنسی سروسز اور دیگر احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ کاشتکاروں اور مال مویشی پال حضرات کو بھی فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع کے لیے پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔\378