باغبانپورہ، شوہر کا گھریلو تنازع پر بیوی و بہنوں پر تشدد، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

جمعرات 2 اکتوبر 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں شوہر کا معمولی گھریلو تنازع پر اپنی بیوی اور بہنوں کو کمرے میں بند کر کے تشدد، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں اطلاع موصول ہوتے ہی فوری کارروائی عمل میں لائی گئی، پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر خواتین کو کمرے سے نکالا، مکمل تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے لیے ایک قابلِ اعتماد سہولت ہے، جہاں سے اب تک 6 لاکھ سے زائد خواتین مختلف نوعیت کی ایمرجنسی مدد حاصل کر چکی ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو فوری رسپانس، قانونی رہنمائی اور ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لیے 24/7 موجود ہے۔ خواتین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 ڈائل کر کے 2 دبائیں اور براہِ راست ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کریں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فوری فراہمی کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :