نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے فرض شناس آفیسر انسپکٹر وقار احمد ستی دورانِ ڈیوٹی جام شہادت نوش کرگئے

جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ایک اور فرض شناس آفیسر انسپکٹر وقار احمد ستی دورانِ ڈیوٹی جام شہادت نوش کرگئے۔تفصیلات کے مطابق سیکٹر (مری)-75 IMDC بیٹ 01، مقام 14 نارتھ انگوری روڈ پر ایک موٹرسائیکل سوار جو انتہائی غفلت و لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلا رہا تھا، نے ڈیوٹی پر مامورانسپکٹر وقار ستی کو ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر اکبر نیاز ہسپتال بھارہ کہو منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔موٹروے پولیس نے شہید آفیسر کی قومی خدمات اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات اور قربانی کو ہمیشہ زندہ رکھی جائے گی۔ ادارہ دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔مقامی پولیس تھانہ بھارہ کہو اور متعلقہ حکام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس قانونی کارروائی کے لیے موقع پر موجود ہیں۔