۲رحیم یارخان،ریل گاڑی سے سفرکرنیوالے مسافروں سے اوورچارجنگ کامعاملہ، الزام ثابت ،3 بکنگ ملازمین کا تبادلہ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:40

%رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء)ریل گاڑی سے سفرکرنیوالے مسافروں سے اوورچارجنگ کرنے کامعاملہ‘ الزام ثابت ہونے پرتین بکنگ ملازمین کو تبدیل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

سکھر رپورٹ کرنے کے احکامات‘ ذرائع کے مطابق رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن بکنگ آفس میں تعینات ملازمین دربان علی‘ محمداسحق‘ اوراحمدجمال پرمسافروں کی جانب سے الزام عائد کیاگیاتھا کہ ان کلرکوں نے ریل گاڑی سے سفرکرنے والے مسافروں سے ٹکٹ فروخت کرکے اوورچارجنگ کی ہے اختیارات کا ناجائزاستعمال کرنے پرکی جانیوالی تحقیقات میں الزام ثابت ہونے پرتینوں کلرکوں کوسکھررپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں واضح رہے کہ بکنگ کلرک دربان علی پر اس سے قبل بھی اوورچارجنگ کرنے کے الزامات ثابت ہوجانے پر رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن تبدیل کیاگیاتھا