Wرحیم یارخان،اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کے اندراج مقدمہ کے مرکزی ملزم کی ساتھیوں سمیت موجودگی کی اطلاع ،پولیس کی بھاری نفری کاچھاپہ، فائرنگ کاتبادلہ، ملزم ساتھیوں سمیت فرار

جمعرات 2 اکتوبر 2025 22:40

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء)اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کے اندراج مقدمہ کے مرکزی ملزم کی ساتھیوں سمیت موجودگی کی اطلاع پرگرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری کاچھاپہ‘ فائرنگ کاتبادلہ‘ ملزم ساتھیوں سمیت فرارہونے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس چوکی نوازآباد کے سب انسپکٹرشاہدریاض کونشاندہی کی گئی کہ تھانہ بھونگ کے مقدمہ نمبری448/25 کا مرکزی ملزم عرفان علی عباسی بستی عبدالواحد ماہی میں ساتھیوں سمیت موجود ہے جس پرپولیس کی بھاری نفری نے مرکزی ملزم کی ساتھیوں سمیت گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم عرفان عباسی سمیت ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی بھرپورجوابی کارروائی‘ تاہم ملزمان فصل کماد کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئی

متعلقہ عنوان :