Live Updates

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پر سکیورٹی انتظامات، آر پی او فیصل آباد کی زیر صدارت اجلاس ، فول پروف سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 23:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آر پی او فیصل آباد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد، فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کی زیر صدارت آر پی او آفس کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ترجمان رضوان بھٹی نے بتایا کہ اجلاس میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے متوقع دورہ فیصل آباد کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،میٹنگ میں سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر،ایس ایس پی انویسٹی گیشن،سی ٹی او فیصل آباد ناصر محمود،اور دیگر افسران نے شرکت کی،میٹنگ میں دورے کے دوران کھلاڑیوں،افیشلز اور عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے سکورٹی کے حوالے سے کہا کہ مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کو قومی سطح کی اہمیت دی جائے گی ،ٹیم کی آمد و رفت کے وقت بم ڈسپوزل یونٹ روٹ کلیئرنس کو یقینی بنایا جائے گا۔ سنائپر ز نزدیکی عمارتوں پر تعینات کئے جائیں گے ۔ ایسا ٹریفک پلان مرتب کیا جائے گا جس سے شہریوں کو کم سے کم پریشانی ہو۔ اسٹیڈیم اورہوٹل کے ارد گرد کے علاقوں میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم انسٹال کیا جائے گا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی رہائش کے مقام پر تین سطحی سیکیورٹی حصار قائم کیا جائیگا۔جائے، 24 گھنے ایلیٹ فورس تعینات رہے گی۔ٹیم کی آمد و رفت کے دوران بم ڈسپوزل یونٹ کے ذریعے روٹ کلیئرنس کی جائے گی،اسٹیڈیم کے اندرونی،درمیانی اور بیرونی حصار پر پولیس،ایلیٹ فورس تعینات کی جائے گی۔داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس،باڈی سرچ اور اسنفرڈاگز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ سٹیڈیم کے اطراف میں پارکنگ سروس مہیا کی جائے گی۔ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات ہوں گے۔ میڈیا اور عوام کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔ گاڑیوں،ایمبولینس ااور فائر بریگیڈ کے لئے علیحدہ راستہ مختص کیا جائیگا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات