مانسہرہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 منشیات فروش گرفتار، 7 کلو چرس برآمد

جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:01

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) مانسہرہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 7 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لیاقت شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتےہوئے منشیات فروش میر سلطان ولد علی مردان سکنہ لساں ٹھکرال کو 5 کلو 914 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

تھانہ خاکی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد وقاص ولد محمد اقبال سکنہ خاکی کو 1 کلو 205 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :