نوشہرہ ،دن دیہاڑے مسلح ملزمان کا گھات لگاکرفائرنگ ،کاکاخیل قوم کے مشر نذیرالدین کاکاخیل جابحق

جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:07

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) نوشہرہ زیارت کاکاصاحب میں دن دیہاڑے مسلح ملزمان کا گھات لگاکرفائرنگ ۔پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے کاکاخیل قوم کے مشر نذیرالدین کاکاخیل گولیاں لگنے سے موقعہ پر جابحق ہوگئے۔ملزمان ارتکا ب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب۔مقتول نذیر الدین کاکاخیل کو دن دیہاڑے سرعام قتل کرنے کے خلاف گاوں کے شہری مشتعل احتجاج کرتے ہوئے زیارت کاکاصاحب نوشہرہ بدرشی روڈ بلاک کردی۔

(جاری ہے)

مسلح مافیا گاوں اور علاقے کے حالات خراب کرنے کی سازش کررہے ہیں۔جرائم پیشہ افراد کو پولیس اور انتظامیہ لگام دئے۔مشران کاکاخیل کا مطالبہ۔مقتول کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردی گئی،مقتول نذیر الدین کاکاخیل کے بیٹے مدعی مقدمہ فرحان الدین کاکاخیل کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہم پر امن لوگ ہیں ۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ بدرشی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا