
جنگ کے سبب غزہ میں 42 ہزار افراد مستقل معذوری کا شکار ہو گئے، ڈبلیوایچ او رپورٹ
جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:12
(جاری ہے)
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ چوٹیں سرجری اور بحالی کے ماہرین کی خدمات کی بڑی طلب پیدا کر رہی ہیں اور مریضوں اور ان کے خاندانوں کی زندگیوں کو یکسر بدل رہی ہیں۔
ادارے کے مطابق ہر چار میں سے ایک زخمی بچہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ کا صحت کا نظام اپنی گنجائش سے کہیں زیادہ دباؤ میں ہے اور وہ اس بحران سے پیدا ہونے والی شدید ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے۔ مجموعی طور پر 36 میں سے صرف 14 اسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں جب کہ بحالیِ صحت کی خدمات جنگ سے پہلے کے مقابلے میں ایک تہائی رہ گئی ہیں۔ ادارے نے کہا کہ طبی عملے اور شراکت داروں کی کوششوں کے باوجود کوئی بھی خدمت مکمل گنجائش سے فعال نہیں ہے۔خصوصی تربیت یافتہ عملے کی کمی بھی سنگین ہو چکی ہے۔ جنگ سے پہلے غزہ میں تقریباً 1300 فزیوتھراپسٹ اور 400 آکیوپیشنل تھراپسٹ موجود تھے مگر بہت سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے اور کم از کم 42 ماہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادارے کے مطابق اس وقت پورے علاقے میں مصنوعی اعضا کے صرف آٹھ ماہر باقی رہ گئے ہیں جو بڑی تعداد میں اعضاء کاٹنے کی حالتوں کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ طبی خدمات کو برقرار رکھا جا سکے۔ ادارے نے زور دیا کہ صحت کی تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ایندھن اور طبی سامان تک بلا رکاوٹ رسائی دی جائے اور بنیادی اشیاء کی فراہمی پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ادارے نے جنگ بندی کا فوری مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ "غزہ کے عوام امن، صحت اور بحالی کے موقع کے حق دار ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے رضامندی ظاہر کر دی
-
ٹرمپ کی پالیسیز سے امریکا سائنس میں عالمی برتری کھو سکتا ہے، نوبل حکام کا انتباہ
-
معاہدہ نہ ہوا تو ایسی قیامت برپا ہو گی جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھی ہو گی
-
جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ایران
-
ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ترک صدر
-
امریکا میں شٹ ڈائون سے ہلچل، ناسا کے 15 ہزارملازم فارغ
-
’’ہم راہول گاندھی کے سینے میں گولی ماریں گے‘‘ بی جے پی ترجمان کی لائیو ٹی وی شو کے دوران دھمکی
-
میگھن مارکل کے والد فلپائن میں زلزلے کے دوران عمارت میں پھنس گئے
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند
-
قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.