پنجاب بار کونسل انتخابات،امیدواروں کی عبوری فہرست 6 اکتوبر کو جاری ہوگی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کے ناموں کی عبوری فہرست 6 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ 9 سے 11 اکتوبر تک جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امیدوار 14 اکتوبر تک اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔ پنجاب بار کونسل ذرائع کے مطابق جمعہ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری روز تھا جس میں پنجاب بھر سے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراتے رہے ۔ریٹرننگ افسر امجد پرویز کی طرف سے حتمی فہرست 16 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ پنجاب بار کونسل کے انتخابات کی پولنگ یکم نومبر کو ہوگی۔