بلوچستان کے وزیر صحت سے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کی ملاقات، صحت عامہ کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) بلوچستان کے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لال جان جعفر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت مجیب الرحمن بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان میں جاری صحت عامہ کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے یقین دہانی کرائی کہ محکمہ تعمیرات و مواصلات صحت کے منصوبوں کو معیاری اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری بلوچستان کے عوام کے لیے براہ راست ریلیف ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :