ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2025 کا آغاز، ازبکستان کی بطور اعزازی مہمان شرکت

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)سعودی عرب میں ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2025 کا آغاز ہو گیا ،جو 11 اکتوبر تک جاری رہے گا،میلے میں 25 ممالک سے 2 ہزار مقامی اور بین الاقوامی اشاعتی ادارے شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2025 کا انتظامدا لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن نے کیا ہے۔ بک فیئر 11 اکتوبر تک امیرہ نورہ بنتِ عبدالرحمن یونیورسٹی میں جاری رہے گا۔ رواں سال کے بک فیئر میں ازبکستان اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کر رہا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کے سعودی عرب کے ساتھ ثقافتی تعلقات مضبوط ہیں۔

متعلقہ عنوان :