جنوبی کوریا کا اگست کے دوران کرنٹ اکائونٹ سرپلس 9.15 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:30

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)جنوبی کوریا کا اگست کے مہینے کے لیے کرنٹ اکانٹ سرپلس ریکارڈ سطح پر رہا جو کہ درآمدات میں کمی اور ایکوٹی آمدنی میں اضافے کے باعث ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق بینک آف کوریا کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں ملک کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس 9.15 ارب امریکی ڈالر رہا جس کے ساتھ ہی سرپلس کا تسلسل 28ویں مسلسل مہینے تک جا پہنچا۔

جنوبی کوریا نے مئی 2023 سے ہر مہینے کرنٹ اکانٹ سرپلس رپورٹ کیا ہے۔یہ اگست کے کسی بھی مہینے کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ ریکارڈ ہے، اگرچہ یہ سرپلس جولائی میں درج 10.78 ارب ڈالر سے کچھ کم رہا۔رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں مجموعی کرنٹ اکانٹ سرپلس 69.3 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 55.94 ارب ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :