وینزویلا کی امریکی جنگی طیاروں کی غیر قانونی دراندازی کی مذمت

یہ اقدام کیریبین سمندر میں فضائی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالنے کا باعث بنا،ایوان گل

جمعہ 3 اکتوبر 2025 15:45

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)وینزویلا نے امریکی جنگی طیاروں کی غیر قانونی دراندازی کی شدید مذمت کی ہے۔عرب ٹی وی کے ممطابق وینزویلا کی وزارتِ دفاع اور وزارتِ خارجہ نیامریکی جنگی طیاروں کی غیر قانونی فضائی دراندازی کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر خارجہ ایوان گل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ 2 اکتوبر 2025 کو تقریبا 75 کلومیٹر وینزویلا کے ساحلوں سے فاصلے پر امریکی جنگی طیارے دیکھے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی وینزویلا کے لیے "ایک اشتعال انگیز قدم ہے جو قومی خودمختاری کے لیے خطرہ ہے اور یہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی شہری ہوا بازی کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔ایوان گل کے مطابق یہ اقدام کیریبین سمندر میں فضائی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالنے کا باعث بنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر مشتبہ دراندازیاں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔دوسری جانب، وینزویلا کے وزیرِ دفاع ولادیمیر پادرینو لوپیز نے امریکی طیاروں کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی دھمکی اور ہراسانی ہے، جو وینزویلا کے ان شہریوں کے خلاف ہے جو امن، روزگار اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔