مریضوں کے علاج ومعالجے کی فراہمی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ،کمشنر ساہیوال ڈویژن

جمعہ 3 اکتوبر 2025 16:30

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن آصف طفیل نے کہا کہ عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات کی یقینی فراہمی کیلئے ہر صورت ممکن بنائی جائے ،مریضوں کے علاج ومعالجے کی فراہمی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا رائے فیصل عمران کے ہمراہ مریضوں کی تیمارداری، ہسپتال میں سہولیات کے متعلق دریافت کیا اورانتظامیہ کی کارکردگی بارے معلومات بھی حاصل کی۔ انہوں نے ادویات کی دستیابی،صفائی ستھرائی اور ہسپتال اسٹاف کی حاضری کا جائزہ بھی لیا۔\378

متعلقہ عنوان :